پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ سنا دیا، جسٹس اعجاز خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے حکم امتناع کا حکم واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کو سنے بغیر حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔