Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

Share

لاہور: ملک میں عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image