Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پنجاب میں داعش کی 5 مبینہ خواتین گرفتار

Share

لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران لاہور سے 3 اور شیخوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گر فتار خواتین کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن سے ،حفاظتی فیوز۔ ممنوعہ کتابیں ، موبائل فون ۔اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی۔

خواتین کی شناحت فاخرہ۔ سعدیہ۔ ایمن۔جویریہ اور فائزہ کے نام سے ہوئی۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے308 کومبنگ آپریشنز کے دوران 76 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 15225 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image