لاہور: پنجاب بھر میں اسموگ کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندیوں میں سختی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی 4 خلاف ورزیوں پر جر مانے کی شرح 2 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
ایس ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر دوہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ رانگ اور NO پارک کی جانے والے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی دو ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
ون وے کی خلاف ورزی اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی جرمانے کی شرح دو ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیاگیا ہے لاہور میں ان جرمانوں کی شرح پہلے ہی نافذ کی جاچکی ہے اب اسکو پنجاب بھر میں نافذ کیا جارہا ہے
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ان چاروں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں دو ہزار روپے فی خلاف ورزی جرمانہ کیاگیا ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔