محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال سے بھی 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔