Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پولیس کا اسد عمر کیخلاف پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس واپس لینے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد (روزنامہ سرگرم) عدالت نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ پولیس نے کیس واپس لینے کا بیان دے دیا۔

سیشن کورٹس اسلام میں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں اسد عمر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکٹر کی عدالت میں تفتیشی افسر پیش ہوئے اور اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ پولیس کے بیان بعد اسد عمر کے وکلاء نے درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image