Sargaram | Newspaper

اتوار 26 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پولیس کی کارروائی، لون ایپس کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

Share

لاہور:لون ایپس کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان سے 6 لیپ ٹاپس ، نقدی ودیگر سامان  برآمدکرلیاگیا۔لاہور پولیس نے لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزبنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال  نے بتایاکہ گرفتار ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کوبلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے۔

ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کرکے سکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے تھے اور ملزمان بلیک میل بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image