اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے میں کم ہو کر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے، اس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 99 ڈالر فی بیرل سے 12 فیصد کم ہو کر 87 ڈالر پر آگئی ہیں،اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہوئی۔