Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

پٹرول کی قیمت میں 10 روپے لٹر تک اضافے کا امکان

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کے لیے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image