Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

Share

اسلام آباد : ملک بھر میں 16 سے 30 نومبر تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا، تاہم عوام کو اس قیمت کی مد میں کوئی بڑا ریلیف نہیں دیا جاسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے4پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت281روپے34پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں6روپے47پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، اب ڈیزل کی نئی قیمت  296 روپے71پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں6 روپے5پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 204 روپے98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 180روپے 45پیسے فی لیٹر ہوگی۔

خیال رہے کہ تیل کی عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا،جس کے مطابق 8 روپے سے10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع تھی۔

واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image