Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی سرپرائز دینے کیلئے سرگرم

Share

لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تخت لاہور کا معرکہ جیتنے کی تیاری جاری ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی سرپرائز دینے کیلئے سرگرم ہوگئی۔(روزنامہ سر گرم)

مسلم لیگ ن سے لفظی جنگ کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے اب عملی اقدامات کی باری آئی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ آج سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے اور سی ای سی بلاول کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرے گی۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انتخابی مہم کاشیڈول تیار کیا جائے گا اور پارٹی منشور پربھی بات کی جائے گی۔

گذشتہ روز بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی لاہورکے مختلف رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، جس میں لاہور کے حلقوں کے انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں جلسہ کرنے اور این اے 127 میں جلد الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے این اے127میں صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image