لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں مسلسل نظر انداز ہونے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیرباد کہنےکا اعلان کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ دو روز قبل لاہور میں ہوئے تھے جس میں پی ایس ایل ٹیموں نے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا تھا تاہم کسی بھی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد کو پک نہ کیا گیا۔
احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پر ایک دلبرداشتہ نوٹ لکھا اور کہا سوچا تھا کہ رواں سال یہ نوٹ نہیں لکھوں گا، ایک اور ڈرافٹ گزر گیا لیکن وہی پرانی کہانی! اللہ ہی بہتر جانتا ہے مجھے کیوں پک نہیں کیا گیا، وہ پلان کرتے ہیں، پھر اللہ کا پلان ہوتا ہے اور بےشک اللہ بہتر فیصلے کرنے والا ہے