پی ایس ایل 9 کے آئندہ سیزن کے لیے کراچی کنگز کے عماد وسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کی ٹیمیں تبدیل ہوگئیں۔
عماد وسیم پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جب کہ فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے۔
لاہور قلندرز کے مرزا طاہرگولڈ سے سلورکیٹیگری میں چلے گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔
اس کے علاوہ کراچی کنگز کے میرحمزہ بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔