Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

پی سی بی نے ایک اور اہم تعیناتی کا فیصلہ کر لیا

Share

لاہور : پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق اسد شفیق پہلی بار سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وہ کراچی سے سلیکٹر بنیں گے اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسد شفیق یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور کامران اکمل، سلمان بٹ اور داؤد افتخار کے ساتھ کام کریں گے۔ سندھ پریمیئر کھیل کر اسد شفیق تاخیر سے جوائن کریں گے۔ وہ 4 سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔ آئندہ چند روز میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image