Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی آئی انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر ر ہی ہے، شہباز شریف

Share

لاہور: ‎‎سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں عام 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر ر ہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اہم بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر ر ہی ہے،الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے، پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎‎سائفر کی طرح ‎پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منفقانہ پالیسی پر کاربند ہے اور 8 فروری سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے، ‎پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے اعلان کرتی ہے جبکہ عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشنز کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی، ‎ 2018 میں بیوروکریسی کے ڈی آر اوز کا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا، ‎مگر اب ڈی آراوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ گئی، ‎8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سائفر میں عوام میں کچھ اور تحقیقات میں کچھ کہا، پی ٹی آئی یہی منفاقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے، ‎آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی، ‎پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیداکرکے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، ‎وہ نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طورپر مضبوط ہو، عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image