Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات،انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ

Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے  ملاقات کی،ملاقات کرنیوالوں میں بیرسٹر گوہر اور بابر اعوان شامل  ہیں،پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے متعلق آگاہ کیا،پی ٹی آئی وفد نے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ  کردیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image