پی ٹی آئی نے ملک بھر میں اتوار سے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو مالی مشکلات کا سامنا ہےجس کے پیش نظر پارٹی نے چندہ جمع کرنےکا فیصلہ کیا ہے،چندہ پی ٹی آئِی کےگلوبل بنک اکاونٹس میں جمع کیا جائے گا۔(روزنامہ سر گرم)
سوشل میڈیا کےذریعےجنرل انتخابات کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع کی جائیگی،تحریک انصاف کو پہلےبھی غیرملکی فنڈنگ کے باعث سخت کارروائی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی فنڈ ریزنگ کے نام پرکارکنوں سے چندہ لیتی رہی ہے۔