Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی اے کا سم کی واپسی پر صارفین پر جرمانے کا اعلان

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سرگرم) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سم واپسی پر جرمانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سے ہر ماہ 10 لاکھ سمز کی واپسی کے بعد پی ٹی اے نے 200 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے یہ فیصلہ بار بار سمز بدلنے کی روک تھام ، فراڈ میں ملوث سمز کے تدارک اور زرمبادلہ کی بچت کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصلے کا اطلاق ای سمز والے صارفین پر بھی ہوگا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image