Sargaram | Newspaper

جمعہ 13 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

چئیرمین اوگرا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Share

کراچی : چئیرمین اوگرا مسرور خان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا کہ کراچی میں ایل پی جی غیر قانونی طریقے سے فروخت ہو رہی ہے جوبڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا مسرور خان نے شہر میں ایل پی جی کی غیر معیاری فروخت کا اعتراف کیا وہیں اپنی کارکردگی کی بھی خود سے تعریف کردی۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈر اور مضر صحت گیس کے استعمال سے قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔

مسرور خان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر اور غیر معیاری گیس کی فروخت کرنے والے کی سزا 6 ماہ سے بڑھا کر دس سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز حکومت کو بھیجی ہے۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ سستا غیرمیعاری سلنڈر نہ خریدیں یہ جان لیوا ہے۔

چیئرمین اوگرا کے سامنے ایل پی جی کاروبار سے وابسطہ تاجر بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ جب بھی اوگرا سے شکایات کی ہے تو غیر قانونی کام ڈبل ہوجاتا ہے، پہلے غیر معیاری سلنڈر کے 177 کارخانے تھے جو شکایت کے بعد بڑھ کر 500 سے بھی زائد ہوگئے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image