Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

چمن: باب دوستی سے اب تک کتنے غیر ملکی اپنے وطن واپس جا چکے؟ اعداد و شمار جاری

Share

چمن: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی باب دوستی سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق اب تک ایک لاکھ کےقریب غیرقانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی باب دوستی سے واپسی ہو چکی ہے۔

کنٹرول روم نے بتایا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے اپنے مرضی سے وطن واپس گئے ہیں۔

کنٹرول روم کی جانب سے جاری اعداد و شمار  کے مطابق سندھ سے 37 ہزار غیر قانونی غیر ملکی باب دوستی سے اپنے وطن واپس گئے جبکہ پنجاب سے تقریباً 30 ہزار غیر ملکی باب دوستی سے وطن واپس چلے گئے ہیں۔

کنٹرول روم کے مطابق بلوچستان سے بھی اپنی مرضی سے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ  جاری ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image