عادی چور اپنی عادت بد سے باز نہ آیا مگر پھر اس کا اعتکاف میں بیٹھنا بھی کام نہ آیا پولیس نے چوری کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے والے چور کو گرفتار کر لیا۔
یہ واقعہ پنجاب کے ضلع لیہ کے شہر چوک اعظم میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے چوری کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے والے چور کو مسجد کے اندر سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دو ملزمان نے دو روز قبل ایک درزی کے دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کیے تھے جن میں سے ایک ملزم بلال چوری کے بعد علاقے کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھ گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔