Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

چیئرمین نیب نے ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے نئی پالیسی لانے کا اعلان کردیا

Share

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے نئی پالیسی لانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ہر 10میں سے 7 لوگ ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ کا شکار ہیں، شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے بچانے کے لیے نئی پالیسی لارہے ہیں، آج تک ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈر اور خریدارکے درمیان دوطرفہ ٹرانزیکشن ہوتی تھی، ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈرز اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن میں ریگولیٹر مسنگ تھا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر شامل ہوں گے، اب بلڈر اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن دو طرفہ نہیں تین طرفہ ہوگی، پہلے دن سے ہی بلڈر اور خریدارکے ساتھ ریگولیٹربھی ہرٹرانزیکشن کاحصہ ہوگا، تمام ٹرانزیکشن بینکنگ چینل سے ہوگی، بذریعہ کیش ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image