Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

چیئرمین پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں ، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

Share

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےکہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دل سے عزت کرتا ہوں، میں ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آئیڈیلائز کرتا تھا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ہرکوئی کہتا ہےکہ الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے۔

سکندر راجہ نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اتوار کا روز پولنگ کے لیے اچھا رہےگا۔

چیف الیکشن کمشنر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں۔ان کوچاہیے تھا کہ تحمل سےکام لیتےآئندہ عام انتخابات میں بلےکا نشان بیلٹ پیپر پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صدر سے ملنے سے انکار نہیں کیا اور نہ ملنےکا فیصلہ کمیشن کا تھا، ہم نے تو صدر مملکت کو خط میں 11فروری کی تاریخ دی تھی، متفقہ فیصلہ ہوا کہ 8فروری کو عام انتخابات ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں، سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر کھڑا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image