Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حکمنامے کیخلاف درخواست دائر

Share

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکم نامے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں درخواست دائر  کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس عدالت نے 23 نومبر کو حکم دیا کہ 28 نومبر کو ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 28 نومبر کو جیل میں ٹرائل کا حکم دے دیا، 23 نومبر کے حکم نامے کی موجودگی میں 28 نومبر کا حکم نامہ غیر قانونی ہے۔

درخواست میں عدالت سے 23 نومبر کے حکم نامے پر عمل درآمد کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image