Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے ججزکالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، انہوں نے ججزکالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال ججز کیلئے مختص گھرمیں منتقل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی17 ستمبرکوچیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، انہوں نے اپنے ساتھی ججز کو عشائیے پر بھی مد عو کیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image