Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کل اہم اجلاس بلا لیا

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التواء مقدمات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فراہمیٔ انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی

ذرائع نے بتایا ہے کہ وکلاء تنظیمیں بینچز کی تشکیل اور مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image