Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

چیف جسٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا عمران خان کو اچھا نہیں بنا سکتا: مریم

Share

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا (انہیں) عمران خان کو اچھا نہیں بنا سکتا۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ درست نہیں ہے تو ہم اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کل تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، اس کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image