چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف نگراں حکومت اوت عسکری قیادت کی کوشش کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت، عسکری قیادت نے ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا تھا، حکومتی ایما پر ستمبر سے ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کےخلاف آپریشن کا آغاز ہوا۔
یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک چینی، تیل اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اعداد و شمار سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 1052 میٹرک ٹن چینی اور 0.244 ملین لیٹر تیل برآمد کیاگیا۔
آپریشن کےدوران صرف بلوچستان سے 1.315 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی، پنجاب سے 0.008، سندھ سے 0.020 بلوچستان سے 0.016 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
اسمگلنگ کی روک تھام سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، نگراں حکومت، عسکری قیادت ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض کے خاتمےکیلئے پُر عزم ہیں۔