Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پراتفاق

Share

اسلام آباد: چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پراتفاق کرتے ہوئے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔

نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کاکاروباری وفد کے ہمراہ دورہ چین جاری ہے، انھوں نے سرکاری آئل فوڈ اینڈ ایگری کمپنی کوفکو گروپ کے صدر لوان رچینگ اور نائب وزیر تجارت لی فی سے ملاقات کی۔ اس دوران چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پراتفاق کرتے ہوئے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔ اس کے تحت پاکستان کومزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔

دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے اورچینی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کیلیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پربھی اتفاق کیا۔

وزیر تجارت کا کہنا ہے پاکستان اپنی تجارت بڑھانا چاہتا ہے،چین اپنی منڈیاں کھولے،سی پیک کا فائدہ دونوں ملکوں کے تاجروں کو پہنچنا چاہئے۔ انھوں نے چینی صنعتکاروں کواقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیزکرنے کی دعوت دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image