Sargaram | Newspaper

اتوار 26 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

چیٹ جی پی ٹی اپنے ہی سی ای او کی نوکری نگل گیا

Share

سان فرانسسكو: ہزاروں افراد کی نوکریاں ختم کرنے والا چیٹ جی پی ٹی اپنے سی ای او سیم آلٹ مین کی نوکری بھی نگل گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعہ کو سیم آلٹ مین کو کمپنی کے سی ای او اور ڈائریکٹر کے عہدے سے اچانک برطرف کردیا۔

سیم آلٹ مین کی برطرفی کے بعد اوپن اے آئی کے صدر کو فاؤنڈر گریگ براکمین بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کی مالیت کو صفر سے 90 بلین ڈالر تک پہنچانے والے 38 سالہ سیم آلٹ مین نے چیٹ جی پی ٹی بوٹ بناکر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا۔

اوپن اے آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی قیادت کرنے کی آلٹ مین کی صلاحیت پر اعتماد کھونے کے بعد انکو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ انکی برطرفی مکمل جائزے کے بعد کی گئی ہے کیونکہ سیم بورڈ کے ساتھ اپنی بات چیت میں مستقل طور پر واضح نہیں تھے جس کی وجہ سے بورڈ صحیح طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہا تھا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ کمپنی نئی سی ای او کیلئے باقاعدہ تلاش کرے گی تاہم مستقل سی ای او کی تعیناتی تک چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا موراتی عبوری سی ای او کے طور پر کام کریں گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image