Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈائریکٹر ویٹرنری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر محمد الیاس کی ہدایت پر ڈاکٹر طفیل احمد کی موجودگی میں واصف شاہ ویٹرنری اسسٹنٹ نے آج مال مویشی منڈی گڑھی حبیب اللہ میں کانگو وائرس کے خلاف سپرے کروائی

Share

(روزنامہ سر گرم) ڈائریکٹر ویٹرنری پبلک ہیلتھ خیبرپختونخواہ ڈاکٹر اقبال حسین اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو مانسہرہ ڈاکٹر محمد الیاس کی خصوصی ہدایت پر ویٹرنری آفیسر ویٹرنری پبلک ہیلتھ بالاکوٹ ڈاکٹر طفیل احمد نے مال مویشی منڈی گڑھی حبیب اللہ کا دورہ کیا جہاں پر ویٹرنری اسسٹنٹ واصف شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب آج مال مویشی منڈی گڑہی حبیب اللہ میں کل 400 سے 500 کے درمیان جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیئے سپرے کیا اور فارمرز کو کانگو وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے مناسب ہدایات جاری کی اس کے علاؤہ ڈاکٹر طفیل احمد نے برارکوٹ چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کہا کہ ہر آنے اور جانے والی گاڑیوں جن میں مویشی موجود ہوں ان کو پراپر سپرے کر کے بھیجا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ بھرتی جائے لوگوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے اس عمل کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر اسرار احمد ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم زیب ڈائریکٹر ویٹرنری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین ضلعی لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد الیاس کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے سپرے کا انتظام کیا

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image