Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈالر کی اسمگلنگ اور تارکین وطن کا مسئلہ، سندھ ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

Share

کراچی: سندھ میں خصوصی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی سربراہی میں ہوگا جس میں اہم وفاقی، صوبائی وزرا اور عسکری قیادت سمیت دیگر اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، کچے کے آپریشن، غیر قانونی تارکین وطن، حوالہ ہنڈی  اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور سندھ میں سی ٹی ڈی فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ مدارس کی ریگولرائزیشن اور رجسٹریشن کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں جس میں بڑی تعداد افغانیوں کی ہے ان کو ملک بدر کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ خصوصی اجلاس میں ڈالر کی اسمگلنگ، غیر قانونی کرنسی کے کاروبار، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کے منصوبوں کی تکمیل، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور فنڈز سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

اس کے علاوہ  سندھ میں توانائی، معدنیات اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے اقدامات اورگرین انیشیٹو کے تحت سندھ میں زمین کی دستیابی اور زرعی امور میں زیرالتواء قانونی امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image