کراچی :ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان جاری ہے، قیمت 50 پیسے سے زائد بڑھ گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 53 پیسے اضافے سے 282 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی کرنسی کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔