Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہو رہاہے ؟ وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے وجہ بیان کر دی

Share

اسلام آباد: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں گزشتہ 20 سے 22 روز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جس پر نگران وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے بھی موقف جاری کر دیاہے ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ڈالر کے ریٹ میں استحکام آ چکا ہے ، ڈالر کا ریٹ روپیہ ڈیڑھ اوپر یا نیچے آناکوئی الارمنگ بات نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ڈالر مارکیٹ میکنزم کے تحت اوپر اور نیچے آ رہاہے ، ہم نے کرنسی کی غیر قانونی خریدو فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا اس کا اثر بھی آیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11روپے سے زائد اضافہ ہو چکاہے اور اب تک ڈالر 287.25 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image