Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈاکوؤں نے آگ سے متاثرہ موبائل مارکیٹ کے دکانداروں کو بھی نہ بخشا

Share

کراچی میں ڈاکوؤں نے صدر موبائل مارکیٹ میں آگ سے متاثرہ دکانداروں کو بھی نہ بخشا اور ان سے بھی لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

منگل کی علی الصباح کراچی میں صدر کی موبائل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی میں درجنوں دکانیں جل گئیں اور ابتدائی تخمینے کے مطابق کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی مارکیٹ کے دکاندار گھروں سے اپنی اپنی دکانوں پر پہنچے اور دکانوں سے سامان نکالنے کی کوشش کی اس دوران انسانیت سے عاری ڈاکو وہاں پہنچے اور دکھ کے ان لمحات میں صدمے سے دوچار دکانداروں سے بھی لوٹ مار  کی۔

اس حوالے سے صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کے دکاندار موبائل اور موبائل ایسیسریز کے کارٹن موٹر سائیکل  پر رکھ کر لے جا رہے تھے کہ ڈاکو ان سے بچ جانے والا یہ سامان بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image