Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈاکو کو رشوت لے کر چھوڑا تو ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ ہی معطل ہو گیا

Share

خوشاب میں ڈاکو کو رشوت لے کر چھوڑنے کے الزام پر ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ ہی معطل ہو کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق معطل کئے جانیوالوں میں تھانے کا ایس ایچ او، محرر، تفتیشی افسر سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم سے رشوت لینے اور پھر چھوڑنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، ایک شہری نے ڈی پی او کو درخواست میں شکایت کی گئی تھی جس پر تحقیقات کی گئیں اور سارے تھانے کو ہی معطل کر دیا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image