Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈپٹی چیئرمین نیب کو 15 لاکھ اور پی جی کو 16 لاکھ سے زائد ماہانہ ملیں گے: تنخواہ کابینہ سے منظور

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) نگران وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی،گیس اور دیگر الاؤنس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگرالاؤنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی اور چیئرمین نیب نذیراحمدکی سفارش پرتنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image