Sargaram | Newspaper

جمعہ 13 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

‘ڈیجیٹل سیکیورٹی کے میدان میں پاکستان دنیا سے 20 سال پیچھے’

Share

کراچی: ماہرین کا کہناہ ے کہ پاکستان ڈیجیٹل سیکیورٹی کے میدان میں دنیا سے 20 سال پیچھے ہے اورپاکستان کو سائبر اسپیس کی معلوماتی دنیا میں مقام حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ساتھ پیش گوئی کرنے والی سائبر سیکیورٹی کو اپناتے ہوئے بہت تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔

د پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (PIIA) کی جانب سے – آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) برائے سائبر سیکیورٹی – کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میںمقررین کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ سائبر سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی تعلیمی اداروں خصوصاً یونیورسٹیوں کے ذریعے پھیلائی جانی چاہیے اور عام لوگوں کو چیلنجز سے آگاہ کرنے کے لیے ویبنرز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ ان کا یہ بھی خیال تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ میدان میں مطلوبہ تبدیلیاں لانے کے لیے لوگوں کو آزادی سے کام کرنے دیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image