Sargaram | Newspaper

ہفتہ 13 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

کتے کے کاٹنے پر دس ہزار روپے معاوضہ ملے گا

Share

بھارت میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ کتے کے کاٹنے پر ریاست کی حکومت متاثرہ شہری کو دس ہزار روپے معاوضے دے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر کہا ہے کہ سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بہتات ہے ایسے میں اگر کسی کو یہ کتے کاٹتے ہیں تو دونوں ریاستوں کو اس کا معاوضہ دینا ہوگا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ متاثرہ شخص کو جسم پر ایک دانت کے نشان کے لیے 10 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے یعنی کتے کے کاٹنے پر متاثرہ شخص کو کم از کم دس ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔

جسٹس ونود ایس بھاردواج کی بنچ نے چنڈی گڑھ میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر فکر کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی ریاستی حکومتوں کو اس کے لیے گائیڈلائن بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

بنچ نے 193 عرضیوں کا نمٹاتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ بنچ کا کہنا ہے کہ اگر کتے کے کاٹنے سے دانت کے نشان بنتے ہیں تو متاثرہ کو فی دانت کے نشان پر 10 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے۔

اس کے علاوہ اگر کتے کے کاٹنے سے زخم ہوتا ہے یا گوشت نکل جاتا ہے تو فی 0.2 سنٹی میٹر زخم کے لیے کم از کم 20 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے۔

پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے کہا کہ معاوضہ کی ادائیگی دونوں ریاستوں کو کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی بنچ نے کہا کہ معاوضہ کی رقم ریاستی حکومت اس انسان یا ایجنسی سے وصول سکتی ہے جس کا کتے سے کوئی کنکشن ہو۔

عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کئی لوگوں کی اس سے موت بھی ہو گئی ہے۔ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو معاملات مزید بڑھتے جائیں گے۔

Comments

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image