کراچی میں تحریک انصاف کے مرکز انصاف ہاؤس کے باہر سکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے مبینہ حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی جنہوں نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں اور ساتھ ہی سرکاری اسلحہ چھیننےکی کوشش بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس کی مزید نفری آنے پر حملہ آور پتھراؤ اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ حملہ آور چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔