کراچی: شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے 3 ڈاکو علاج کے دوران ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو اورنگی ٹاؤن میں واردات کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے، شہریوں نے ملزمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہیں عباسی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تینوں ڈاکوؤں کی فوری طور پر کوئی شناخت نہیں ہوسکی، اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہروز نامی دکان دار جاں بحق ہوا تھا۔