Sargaram | Newspaper

جمعرات 28 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

کراچی: شہری نے فینسی نمبر پلیٹ پر چالان کرنیوالے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کرادیا

trafic police

Share

کراچی  کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں  قانون کےرکھوالے  پر اثرو رسوخ غالب آگیا۔

صدر ایمپریس مارکیٹ میں ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ  پیش آیا جہاں  ٹریفک پولیس اہلکار نے فینسی نمبرپلیٹ دیکھ کرگاڑی روکی اور چالان کیا توشہری نے بدتمیزی کی، اس موقع پر شہری کابیٹا بھی ساتھ تھا۔

شہری کی جانب سے گاڑی روکنے پرٹریفک پولیس افسرکو دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد شہری نے اثر و رسوخ استعمال کرکےگاڑی روکنے والے اے ایس آئی کو ہی معطل کرادیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image