Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل

Share

ڈیلی سرگرم)  کراچی: بارش کا نیا سسٹم کراچی میں اثر انداز ہوئے بغیر ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کی جانب چلا گیا۔)

محکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز یا موسلادھار بارش کے امکانات نہیں تاہم دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image