کراچی پورٹ پر مبینہ طور پر 1500 ٹن کم گندم لانے والا جہاز اینا الزبتھ فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز کو معاملہ حل ہونے تک رکنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم عدالتی حکم نہ ہونے کی وجہ سے جہاز معاملے کے حل تک رکنے کے بجائے فرار ہو گیا۔
ذرائع کا بتانا تھا اینا الزبتھ نامی بحری جہاز کو 54 ہزار ٹن گندم کراچی پورٹ پر پہنچانی تھی تاہم مبینہ طور پر جہاز 1500 ٹن کم گندم دیکر فرار ہو گیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل شپنگ میں مال کی شارٹیج کے واقعات بہت ہی کم ہوتے ہیں لیکن یہاں پر ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
شپنگ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ لگتا ہے کہ جان بوجھ کر جہاز سے آنے والی گندم کی مقدار کم بتا کر انشورنس کمپنی سے رقم اینٹھی جا رہی تھی۔