Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

کراچی کے شہری نے چھینی گئی موٹرسائیکل حب سے خود ہی برآمد کرلی

Share

کراچی: پولیس کارکردگی سے مایوس کراچی کے شہری چھینے جانے والی موٹر سائیکلیں خود برآمد کرنے لگے ملیر کے علاقے سے اسلحے کےزورپر چھینی جانے والے موٹر سائیکل متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے خود حب کے علاقے سے برآمد کرلی۔

چھینے والے والی موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرنے کے لیے کھولے جا رہے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پیرکوملیر سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان شہری سےاس کی موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے تھے،متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی نامعلوم مسلح چھینے والی موٹ سائیکل حب لیکر فرار ہو گئے تھے۔

متاثرہ شہری ٹریکر کمپنی کی مدد سے پولیس کے ہمراہ حب چوک الامارت سٹی کے قریب ایک کمپاؤنڈ سے اپنی موٹر سائیکل برآمد کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image