Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

کرسچن میرج ایکٹ کے سندھ میں پہلی سزا، مسیحی نوجوان کو دوسری شادی پر 9 سال قید کا حکم

Share

کراچی کی مقامی عدالت نے مسیحی نوجوان کو دوسری شادی پر سزا سنادی۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جوشوا الیاس کو پاکستان کرسچین میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

دوران سماعت وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم جوشوا الیاس کی ڈیڑھ سال قبل خاتون اسٹر سے شادی ہوئی تھی، اس پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ اسٹر کو دبئی بھیج دیا تھا، مدعی مقدمہ واپس آئی توپتا چلاشوہر نے دوسری شادی کرلی ہے، پاکستان کرسچن میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی کرنا جرم ہے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسیحی نوجوان کو سزا سنادی اور عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہیں کیا تو مزید 2 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالت کے سزا سنانے پر وکیل مدعی نے کہا کہ پاکستان کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سندھ میں یہ پہلی سزا ہے۔

واضح رہےکہ ملزم کے خلاف پہلی بیوی اسٹر نے محمود آباد تھانے میں عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image