میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے 21 دسمبر کو پاکستان فینز کیلئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سب سے بڑے میلبرن گراؤنڈ میں پاکستان کا ٹریننگ سیشن دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو مفت داخلے کی اجازت مل گئی۔
آسٹریلیا بورڈ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا ٹریننگ سیشن دیکھنے کی دعوت دی گئی، 21 دسمبر صبح 10 بجے سے قبل شائقین کو ایم سی جی میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔
ٹریننگ سیشن آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 1992 میں ورلڈکپ ایم سی جی کے تاریخی میدان میں ہی جیتا تھا اور آخری بارپاکستان نے ایم سی جی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔