Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

کرک میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Share

کرک:(روزنامہ سرگرم) خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شاہ سلیم کے حدود علاقہ گڈی خیل میں پیش آیا۔ اشتہاریوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی ) کے انچارج رحمان اللہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

رحمان اللّٰہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ رستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image