Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

کریک ڈاؤن ختم ،سمگلنگ دوبارہ شروع؟ ڈالر کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ

Share

کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان مسلسل ساتویں کاروباری روز بھی جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ کل اور آج بھی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 88 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 83 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے بڑھی ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ستمبر کے شروع میں آرمی چیف کے حکم پر ڈالر سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئیں اور ڈالر کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ تک مسلسل ڈالر کی قیمت کم ہوتی رہی لیکن 23 اکتوبر سے دوبارہ قیمت بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image