Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

کم عمر ڈرائیونگ؛ بچوں کا مجرمانہ ریکارڈ نہ بنانے اور تھانے سے چھوڑنے کا حکم

Share

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری میں ڈرائیونگ کے جرم میں گرفتار بچوں کو تھانے سے ہی چھوڑنے اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ نہ بنانے کا حکم دیا ہے۔

ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس پی سی آر او عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ بچوں کو جیل میں نہ رکھا جائے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ میں نے پچھلی بار بھی ہدایت کی تھی کہ ایس ایچ او ہی بچوں کی ضمانت لے کر چھوڑ دیں، آپ چھوٹے بچوں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنائیں بلکہ پولیس اسٹیشن سے ہی چھوڑ دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے، پیر کو ڈی آئی جی پیش ہوکر بچوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image